میانوالی اور نوابشاہ میں ٹریفک حاثات، بچے سمیت 8 جاں بحق، متعدد زخمی

8 killed, several injured in traffic accidents in Mianwali and Nawabshah
کیپشن: فائل فوٹو

میانوالی/ نوابشاہ: آج صبح سویرے میانوالی اور نوابشاہ میں ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں ایک بچے اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی میں پیش آنے والا حادثہ خوشاب روڈ کے قریب ہوا۔ تیز رفتاری کے باعث وین اور ٹرک ڈرائیور نے گاڑیاں آپس میں ٹکرا دیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق مسافروں میں ایک خاتون اور چھ مرد ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے شہر نوابشاہ میں بھی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چونتیس مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ ایک آئل ٹینکر کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ڈرائیور کے قابو میں نہ رہ سکی اور الٹ گئی۔

حادثے کے شکار بدقسمت کوچ کراچی آ رہی تھی۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔