دبئی میں 97 فیصد غیر قانونی دکانوں کو گرا دیاگیا 

  دبئی میں 97 فیصد غیر قانونی دکانوں کو گرا دیاگیا 

دبئی : پولیس نے 97 فی صد غیر قانونی اور غیر مستقل یا عارضی دکانوں کو ہٹا دیا ہے ۔ یہ مارکیٹیں فرضی طور پر بنائی گئی  تھیں  اور ان میں مختلف اشیاء فروخت کی جارہی تھیں۔

جبل علی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل السویدی کا کہناہےکہ اس علاقے میں رہائش پذیر 60 ہزار افراد مزدور ہیں ۔ ڈاکٹر عادل  کے مطابق جبل علی پولیس  اسٹیشن نے علاقے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد منصوبے ، اقدامات اور کارروائیاں شروع کی ہیں ۔ اس میں عوماََکے لیے آگاہی مہم بھی شامل ہے ۔ اس مہم میں کمپنیوں اور کاروبار کے مالکان کو اپنا سامان محفوظ رکھنے کے حواکے سے مواد شامل ہے ۔ 

السویدی نے کہا ہے کہ پولیس سیکیورٹی برقرار رکھنے کی وجہ قانونی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانا اور  رہائشیوں کی حفاظت کے لیے علاقے میں نگرانی بہتر کرنا ہے ۔ دبئی پولیس نے جبل علی پولیس نے اسٹیشن کو غیر قانونی منڈیوں کو کامیابی سے ہٹانے کے لیے کام کیا ہے ۔ 

پولیس حکام کا کہناتھاکہ ہم نے ناصرف غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، بلکہ علاقے میں کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے سختی سے عمل کیا ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں اس بات کی خوشی نہیں ہوتی کہ کسی کو جرمانہ کریں ، مگر حفاظتی اقدامات کے تحت  جرمانہ کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔