برطانیہ میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی
سورس: File photo

لندن ،برطانوی کمپنی ایمیزون میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی کمپنی ایمیزون کے چار ہزار کے قریب ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے لیکن کال سینٹر کی غلطی سے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے نتائج بتائے گئے لیکن سیلف آئسولیٹ کی ہدایات کے چند گھنٹوں بعد ہی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا گیا۔ 

دوسری طرف برطانیہ میں کورونا کی سب سے خطرناک شکل بھی سامنے آگئی ہے تاہم برطانیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے 4 ہزار 345 اموات ہوئی ہیں جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہیں۔ برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 برطانوی ماہرین کا کہنا  تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جان لیوا ہے اور زیادہ خطرناک ہے۔اس نئی قسم کے نتیجے میں اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا، کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بی 1.1.7 سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے، جس کے باعث وائرس نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے بلکہ مخصوص طریقہ علاج کی افادیت کو بھی ممکنہ طور پر متاثر کرسکتا ہے۔