لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشش کررہے ہیں ، شیخ رشید

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشش کررہے ہیں ، شیخ رشید
سورس: File photo

اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام ادارے عملی اقدامات کررہے ہیں ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں  اور لاپتہ افراد کی گمشدگی کی بازیابی کے لئے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے بہت سے گمشدہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے ۔  وزیر اعظم عمران خان نے آج کابینہ اجلاس میں گمشدہ افراد سے متعلق قانون لانے کا بھی کہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  وزارت قانون گمشدہ افراد سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے بھی بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی تھی ۔