حدیقہ کیانی کی پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی ؟ بات خودکشی تک کیسے پہنچ گئی؟

hadiqa kiani, Pakistani Singer, First Merriage

کراچی :پاکستان کی معروف گلوکار ہ حدیقہ کیانی نے اپنی زندگی سے متعلق کچھ ایسے رازوں سے پردہ اُٹھا دیا جو ان کے مداح جاننا چاہتے تھے ،حدیقہ کیانی نے اپنی پہلی شادی میں ناکامی کی وجہ خود ہی بتا دی ۔

معروف گلو کارہ حدیقہ کیانی نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی بتاتے ہوئے کہا کہ ان سے شادی کرنےو الا شخص شادی سے پہلے جیسا تھا شادی کے بعد بالکل بھی ویسا نہیں رہا ،انہوں نے کہا شاید میں نے بہت بڑا دھوکہ کھایا ۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا ان کے شوہر نے انہیں 90کی دہائی میں ایک شو میں دیکھا جب وہ میری ویڈیو بنا رہے تھے وہیں وہ میری محبت میں گرفتار ہوگئے ،اس کےبعد ہمارے ایک مشترکہ دوست کی مدد سے رشتہ کی بات چلی اور بعدازاں ہم نے شادی کر لی ۔

شادی سے قبل ایک حیران کن واقعہ بتاتے ہوئے حدیقہ کیانی کا کہناتھا کہ اس شخص کیساتھ منگنی کر کے میں زیادہ خوش نہ تھی اور جب اس بات کی خبر اس شخص کو ملی تو اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ،اس شخص کا یہ جوش جذبہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوئی اور سوچا کہ اگر کوئی شخص مجھے کھونے کے ڈر سے اپنی جان دے سکتا ہے تو اس کا مطلب وہ میرا ہمدرد اور سچا پیار کرنے والا ہے لیکن افسوس شادی کے بعد ایسا نہ ہوا ،وہ شخص شادی کے بعد بالکل بھی ایسا نہ رہا ۔

اپنی شادی کی ناکامی کی وجہ بتا تے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری ساس سب سے بڑی وجہ تھیں انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا ،لیکن اس تمام کے باوجود بھی میں نے پانچ سال وہیں گزارے ،لیکن روز روز کی باتوں سے تنگ آکر مجھے علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا ۔

انہوں نےبتایا کہ ہماری شادی کے پہلے دن سے لے کر جب تک ہماری علیحدگی نہیں ہوئی تھی، میں اس شخص کو خوش کرنے کے جتن میں ہی لگی رہتی تھی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت میری زندگی کا بہت مشکل وقت تھا، ہماری علیحدگی کے بعد بھی میں اس کی واپسی  کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں لیکن بدقسمتی سے معاملات طے نہیں ہو سکے۔