عدلیہ ہمارے ساتھ ہے : عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ججوں پر تنقید سے روک دیا 

عدلیہ ہمارے ساتھ ہے : عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ججوں پر تنقید سے روک دیا 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نے پارٹی ترجمانوں  کو عدلیہ مخالف بیان سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ججوں کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی منفی بیان نہ دیا جائے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی ترجمانوں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہی ہے  ۔آپ عدلیہ کا بھرپور دفاع کریں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چودھری پرویز الہٰی کے ساتھ سپریم کورٹ کے جج کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پی ڈی ایم کی طرف سے چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں