ڈالر کی قیمت میں 1.56 روپے کمی

 ڈالر کی قیمت میں 1.56 روپے کمی

کراچی؛‎انٹربینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہوکر  262.82 پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں روز  ڈالر کی قیمت میں 1.56 روپے کمی   دیکھنے میں آئی ہے  ،1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  بینکوں کی جانب سےدرآمد کنندگان کو ڈالر 263.30 میں فروخت کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے میں فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 16 روپے کم ہوچکاہے، 3 فروری کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر  283 روپے کی سطح پر تھا۔