ایک لیڈر کوکین پی کر اور کالا چشمہ پہن کر اجلاس بلاتا ہے،مشاہداللہ کا انکشاف

ایک لیڈر کوکین پی کر اور کالا چشمہ پہن کر اجلاس بلاتا ہے،مشاہداللہ کا انکشاف

اسلام آباد:سینٹ میں ن لیگ کے مرکزی راہنما نے بیان دیا ہے کہ ایک لیڈر جو کوکین لیتا ہے اور پھر کالا چشمہ لگا کر رات کو اجلاس بلاتا ہے اور پورا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے۔مشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کے اراکین نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ میں ہیروئن ، افیون اور چرس ڈالی جاتی ہے ۔
دل کے اسٹنٹ جہان جعلی ہوں وہاں غیر معیاری سگریٹ کی بات کیاکرنا، جب پتا کیا تو معلوم ہوا کوکین لینے والے سورج یا بلب کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے۔سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیاسی لیڈروں کے سگریٹ پینے پر تو مکمل پابندی ہونی چاہیے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے، مشاہد اللہ نے تحریک انصاف کے ا حتجاج پر کہا کہ آپ احتجاج کیوں کر رہے ہیں ، یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔