اللہ شریف خاندان کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے:فواد چوہدری

 اللہ شریف خاندان کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے:فواد چوہدری

اسلام آباد:پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفہ ہوا تو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری حکمران لیگ پر برس پڑے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پانچ سوال اپنی جگہ پر کھڑے ہیں جن میں ایک کا جواب بھی نہیں آیا، کل تک حکومتی عہدیدار کہہ رہے تھے کہ انہوں نے استثنیٰ نہیں مانگا،آج عدالت میں ان کا سارا زور اس بات پر تھا کہ وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے ، استثنیٰ اب اس وقت مانگتے ہیں جب آپ جھوٹے ہوں،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا،قومی اسمبلی کے اراکین کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے ، اللہ شریف خاندان کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے.

مصنف کے بارے میں