کراچی میں کورنگی قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف

کراچی میں کورنگی قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف

کراچی :کراچی میں کورنگی میں قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تین روز کا بچہ دفنائے جانے کے اگلے ہی روز قبر سے غائب ہوگیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورنگی کے قبرستان سے مردے غائب ہونے کا لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے، فرحان نامی شہری کے تین روز کے بچے کا نمونیا کے سبب جناح اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا ۔
جس کی تدفین کورنگی کے قبرستان میں کی گئی۔ فوت شدہ بچے کا والد فرحان اگلے روز ہی 15 جنوری کو قبر پکی کرانے قبرستان پہنچا تو قبر کھلی ہوئی تھی اور اس میں سے بچے کی لاش غائب تھی جس کے بعد فرحان نے تھانے میں رپورٹ کرائی۔
گورکن سے تھانے میں پوچھا گیا تو اس نے بیان دیا کہ ممکن ہے کسی جانور نے بچے کو کھالیا ہو تاہم اگلے ہی روزدوبارہ فرحان کو گورکن کو فون آیا کہ بچے کی لاش قبر میں موجود ہے۔فرحان وہاں پہنچا تو بچے کی لاش وہاں موجود تھی لیکن کفن غائب تھا۔ بعدازاں پولیس نے گورکن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا،پولیس کے مطابق تفتیش شروع کردی۔