کپتان نے کارکنان کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنا دیا،مسلم لیگ ن والوں سے دوستیاں ختم ،کپتان کانیا حکم نامہ

کپتان نے کارکنان کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنا دیا،مسلم لیگ ن والوں سے دوستیاں ختم ،کپتان کانیا حکم نامہ

لاہور: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے گزشتہ روز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں. انہوں نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ  اب تحریک انصاف کے مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کی دوستی ہوگی نہ خواتین اراکین اسمبلی کی سہیلیاں ہوں گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا اپنے کارکنان کو جاری کردہ نئے حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں بات کر سکتے ہیں نہ دوستی رکھ سکتے ہیں۔
کپتان کے مطابق عوام میں یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ہماری جنگ صرف عدالتوں کے اندر ہے ،عمران خان نے اس حکم پرموقف اختیار کیا ہے کہ جب عوامی سطح پر مسلم لیگ ن کے ساتھ سماجی رابطے ہوتے ہیں تو اس سے اچھااثر نہیں پڑتا۔
کپتان کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ تحریک انصاف کے مرد رہنما اور خواتین ارکان اسمبلی کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھیں گے۔ عمران خان کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی گئیں ۔ 

مصنف کے بارے میں