الیکٹرک کوڑاکرکٹ میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جانئیے اس رپورٹ میں

 الیکٹرک کوڑاکرکٹ میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جانئیے اس رپورٹ میں

نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایشیا میں الیکٹرک کوڑا کرکٹ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا میں الیکٹرک کوڑے کرکٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ اس خطے میں لوگوں کی قوت خرید میں ہونے والا اضافہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ الیکٹرک کوڑے کے ماحول اور انسانوں کی صحت پرمضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بہت سے ایشیائی ممالک میں انہیں ٹھکانے لگانے یا اسے دوبارہ سے قابل استعمال بنانے کے مناسب طریقے موجود نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ الیکٹرانک کوڑا ہانگ کانگ اور سنگاپور پیدا کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں