گوجرانوالہ میں کالج تقریب میں خاتون پروفیسر کی ہنگامہ آرائی

گوجرانوالہ میں کالج تقریب میں خاتون پروفیسر کی ہنگامہ آرائی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے فاونڈرز ڈے پرتقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر نے اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کی اور پرنسپل پر سنگین الزامات لگادیئے۔ پرنسپل نے ڈاکٹر عظمیٰ کوذہنی مریض قرار دیدیا۔

گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج میں فاونڈرز ڈے پر تقریب جاری تھی ۔پرنسپل اور دیگر پروفیسرز اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک میڈیکل کالج کے شعبہ کیمسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمی اسٹیج پر چڑھ گئیں اورہنگامہ آرائی شروع کر دی اور کالج پرنسپل محسن آفتاب پر الزامات لگادیئے۔لوگوں نے زبردستی ڈاکٹر عظمی کو اسٹیج سے اتار دیا اورمیڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی روک دیا ۔ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت سلمان رفیق نے بھی اپنا دورہ منسوخ کر دیا ۔پرنسپل کالج محسن آفتاب نے ڈاکٹر عظمی کو ذہنی مریض قرار دیدیا اور کہاکہ وہ کسی ذہنی دباو کا شکار ہیں۔