معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا

معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا

لاہور معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیرباد کہہ  دیا ہے ۔ اور اپنی ساری توجہ دین کی طرف کر لی ۔ اب ان کا اوڑھنا بچھونا دین اسلام ہی ہے۔ وہ اسلام کی سربلندی کیلئے نعتیں پرھتے ہیں ۔

 اُنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتاہے . میری بھی آنکھیں کھلیں تو میں نے معروف حمد ’نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور‘ سے 2003ءمیں دینی سفر شروع کیا.  اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں ، پہلی مرتبہ ایمان آپ کا پختہ ہوتو کیا محسوس ہوتاہے. آپ یوں سمجھ لیں کہ گاڑی میں چلتے ہیں تو نقشہ پتہ ہوتاہے لیکن راستہ چلنے سے پتہ چلتاہے ۔

شوبزچھوڑنے پر مالی مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتاہے ، معاشی طورپر بھی آتے ہیں،اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاﺅنٹ زیرورہااور پھر بھر گیا، صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے.  اگراس ڈر کو شکست دے کر اللہ کی بات مان لی جائے تو وہ ہرچیز دیتاہے . جواس کی بات نہیں مانتے ، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دیتاہے تو اپنے راستے پر چلنے والوں کو بھوکا تھوڑا ہی مارے گا.اب زندگی میں ٹھہراﺅ ہے . چوبیس گھنٹے ایمان کا نشہ رہتاہے ۔