یورپی یونین سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی

یورپی یونین سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی

برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ہائی کمشنر فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی۔

انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب میں قائم اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا متنازعہ اعلان کرچکے ہیں۔ یورپی یونین نے امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کے پلان پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے عرب دنیا کے ساتھ مغرب کے تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

برسلز میں یورپی مندوبین کے ایک اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسز موگرینی نے کہا کہ ہم سب کے لیے زیادہ بہتر اور مناسب یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی یک طرفہ اقدام سے گریز کرے۔ اگر یک طرفہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کو عالمی رائے عامہ کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں