کمسن ملازمہ طیبہ کے اصل والدین کی شناخت ہو گئی

کمسن ملازمہ طیبہ کے اصل والدین کی شناخت ہو گئی

 اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس منظر عام پر آیا تو بچی کے والدین ہونے کےکئی دعویدار سامنے آ ئے. لیکن اب اس کے اصل والدین کی شناخت ہو گئی ہے  اور ان کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی ہے۔

طیبہ کے والدین کی شناخت ڈی این اے سے ہوگئی . سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کے تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین کی شناخت ہوگئی ہے۔ نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اسلام آباد کی تیار کردہ ڈی این اے رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ طیبہ کے والدین محمد اعظم اور اس کی بیوی نصرت بی بی ہیں دونوں کا تعلق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں سے ہے.