آغا خان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پر جسٹن ٹُروڈو سے تحقیقات

آغا خان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پر جسٹن ٹُروڈو سے تحقیقات

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو کو پرنس آغا خان کے ذاتی رہائش گاہ پر چھٹی گزارنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

جسٹن ٹُروڈو اور ان کی فیملی سال نو پر بہاماس میں آغاز خان کی رہائش گاہ پر مہمان تھے۔اب فیڈرل ایتھکس کمشنر اس بات کا جائزہ لیں گے کیا اس دورہ کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے ’سوالات کے جوابات دینے پر خوش ہیں۔

جب جسٹن ٹروڈو کی چھٹی کے بارے میں خبریں منظرِ عام پر آئیں تو انھوں نے اپنی ان چھٹیوں کی تمام معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران انھوں نے آغاز خان کا ذاتی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا۔پرنس کریم آغا خان کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی خاندانی دوست ہیں۔

مصنف کے بارے میں