ننھی زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم ابتدائی تفتیش کے بعد جے آئی ٹی کے حوالے

ننھی زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم ابتدائی تفتیش کے بعد جے آئی ٹی کے حوالے

لاہور :قصور واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے مشابہت رکھنے والے ملزم کو لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے قریبی تھانے منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے ابتدائی تفتیش کی ۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد حساس ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قصور کی ننھی کلی زینب کو 5 جنوری کو اغواءکیا گیا تھا جس کے بعد اسے زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کو کچرے میں پھینک دیا گیا تھا ۔

اس اندوہناک واقعے کے بعد مبینہ ملزم کی 4 سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس کے بعد لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے مشابہت رکھنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔