نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویلنٹگن: پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جب کہ سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز تین میچز پر مشتمل ہو گی۔ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں چند کھلاڑی ایک یا دو میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے۔


اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کولن منرو، گلین فلپس، روس ٹیلر، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن دی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، بین ویلر اور انارو کچن، شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی پہلے اور تیسرے جب کہ راس ٹیلر پہلے ٹی 20 میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آرام دیا گیا ہے تاہم وہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ بلے باز روس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ٹم ساؤتھی پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں