چمن میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار زخمی

چمن میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار زخمی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

چمن:افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے چمن میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چمن میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔دھماکے نتیجے میں گاڑی کا نقصان پہنچا اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا جس کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔