سلمان خان رواں سال "دس کا دم " بھی کریں گے ، میڈیا رپورٹس

سلمان خان رواں سال

ممبئی : بگ باس 11 کے بعد سلمان خان نے نئے شو "دس کا دم "  کے پرموز شوٹ کروانے کے لیے تیاری شروع کر دی ، 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان حال ہی میں بگ باس 11 کے شو کی بہترین میزبانی کر کے فارغ ہوئے ہیں ، جس کی ونر شلپا شندے رہی ہے تاہم اب سننے میں آیا ہے کہ سلمان خان فروری کے شروع میں ایک اور شو "دس کا دم " کے پرومو ز کی شوٹنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں ،

دس کا دم کی شوٹنگ کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہو جائے گاتاہم اس شو کو ناظرین کے لیے باقاعدہ طور پر رواں سال کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔دس کا د کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کو بھی کون بنے گا کروڑ پتی جتنا ہی وقت دیا جائے بلکہ اس کے اختتام کے وقت میں 15 دن کا اضافہ کیا گیاہے ۔

اس کی اہم شوٹنگ مارچ میں جبکہ جون میں آن ائر ہو جائیگا ۔

واضح رہے دس کا دم پروگرام نے اپنے سابقہ سیزن میں بہت کامیابی حاصل کی تھی اور سلمان کی میزبانی کو کافی سراہا گیاتھا ۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ بگ باس الیون کی طرح اس بار سلمان خان کا دس کا دم بھی اتنی ہی کامیابی حاصل کرتا ہے یا نہیں؟