سعودی عرب کے علاقے ابہا میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی

سعودی عرب کے علاقے ابہا میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی

"نیو نیو ز تازہ ترین " 

ابہا:ابہا شہر کی وادی ضباعہ اور آس پاس کے زرعی فارموں میں ہولناک  آگ نے پورے علاقے میں پریشانی کی لہر پیدا  کردی۔

تفصیلات کے مطابق ابہا شہر کی وادی میں لگنے والی آگ پر قابو  پانے کے لیے شہری دفاع کے اہلکار مسلسل 8گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوششوں میں ناکام رہے۔ انہوں نے زیادہ موثر آلات طلب کرلئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو مقامی باشندوں سمیت غیر ملکی شہریوں  کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ریسیکوذرائع کا کہناہے کہ  آگ کی بنیادی وجہ وادی میں پھینکا جانے والے کباڑ کے ڈھیر ہیں۔

تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد ہی مکمل تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جائیگی ،