بھارت میں نحوست سے بچانے کیلئے 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی

بھارت میں نحوست سے بچانے کیلئے 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

جھاڑکھنڈ:پاکستان کے ہمسایہ ملک اور روایتی حریف سمجھے جانیوالے بھارت میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب اور جاہلیت پر مبنی واقعے رونما ہوتے رہتے ہیں کہ ان کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے اور دماغ اس چیز کو سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جو اس جدید دور میں بھی عقل و شعور سے عاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے پوٹکا میں پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچے کو نحوست سے بچانے کیلئے اس کی شادی کتے کے ساتھ کردی گئی۔

بچے کے گھر والوں کی جانب سے کتے کے ساتھ شادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی اور اس میں گاﺅں کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور بچے کو نحوست سے بچنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔