کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع

کرم ایجنسی: ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں