غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو اپریل سے بھرتی کیا جائے گا، کویتی ذرائع

  غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو اپریل سے بھرتی کیا جائے گا، کویتی ذرائع

"نیو نیوز تازہ ترین " 


کویت: کویت کے سرکاری اداروں میں غیرملکی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا کام اپریل 2018سے شروع ہوگا اور مارچ2019ءتک سرکاری اداروں میں کویتی شہریوں کی مطلوبہ شرح کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

مقامی اخبار الانباءنے وزارت خزانہ نے تمام سرکاری محکموں اوراداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس کام کرنے والے غیرملکیوں کی فہرست تیار کرلی جائے۔ فہرست میں شامل غیرملکیوں کو سال رواں کے دوران فارغ کرکے ان کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔