ساؤتھ افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت مشکلات کا شکار

ساؤتھ افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت مشکلات کا شکار

سینچورین: بھارت کوساﺅتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 212رنز بنانا ہوں گے جبکہ ان کی 5وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ کریز پر اسوقت روہت شرما 17 اور ہردیک پانڈیا 5رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ اس سے قبل ساؤ تھ افریقہ اپنی دوسری اننگ میں 258رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے 287رنز کا ہدف دیا تھا۔
ساﺅتھ افریقہ نے چوتھے دن کے کھیل کا آغازکیا تو 90رنز پر ان کو 2 وکٹوں کا خسارہ تھا ،144رنز کے مجموعے پر اے بی ڈیولرز80رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،ان کے بعدآنے والے کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکے اور پوری ٹیم 258رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ،ان کی اننگ میں ڈیولرز کے 80رنز کے علاوہ،ڈین ایلگر کے 61،کپتان فاف ڈیو پلیس کے 48اور فلینڈر کے 26رنز نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4،بمرا نے 3 اور اشانت شرما نے2وکٹیں حاصل کی ۔
287رنز کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور لوکیش راہول نے کیا11کے مجموعے پر ہی وجے 9رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.راہول بھی 4رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔کپتان ویرات کوہلی ایک بارپھر ناکام رہے اور 26کے مجموعے پر5رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے .دن کے اختتام تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 35رنز بنائے کریز پر اس وقت چیتشور پجارا 11اورپرتھوی پاٹیل 5رنز کے ساتھ موجود تھے لیکن دن کا آغاز ہوتے ہی بھارت کو دو بڑے جھٹکے لگ گئے ہیں ۔ پجارا 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ہیں جبکہ پاٹیل بھی 19 رنز پر پویلین کی جانب لوٹ گئے ہیں ۔ 

اس وقت بھارت کو جیت کیلئے 212 رنز درکار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 5 وکٹیں چاہیئے ۔