پنجاب حکومت کا میٹرو ٹرین 28 فروری کو چلانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا میٹرو ٹرین 28 فروری کو چلانے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی بنیادوں اور محدود پیمانے پر 28فروری کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس ہوا۔اس دوران میٹرو ٹرین منصوبے کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ ٹرین 28 فروری کوڈیرہ گجراں سے پاکستان منٹ تک چلائی جائے گی۔خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ ڈیرہ گجراں جی ٹی روڈ سے علی ٹاوو¿ ن رائے ونڈ روڈ تک منصوبےکا 25 کلومیٹر حصہ زمین سے 40فٹ بلندی پر، جبکہ باقی ایک اعشاریہ 7 کلومیٹر زیرِ زمین ہے۔
ذرائع کے مطابق 26اسٹیشنز میں سے24 زمین کے اوپر جبکہ انار کلی اور سینٹرل اسٹیشن زیر زمین ہیں، مجموعی طور پر منصوبے کا 81 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، ٹرین محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر 28فروری کو چلائی جائے گی۔