مال روڈ جلسے میں طاہر القادری کی خواہش پر نیا قومی ترانہ چلایا گیا

مال روڈ جلسے میں طاہر القادری کی خواہش پر نیا قومی ترانہ چلایا گیا


لاہور: مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ شر کاء نے سنا ۔

تفصیلات کے مطابق نغمے میں ماڈل ٹائون شہداء اور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے ترانے کے بول ’’سر پہ کفن باندھے میدان میں نکلے ہیں ، قاتل کے ایوانوں کو ہم ڈھانے نکلے ہیں ۔ ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ، نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر ۔۔۔قصور کی زینب کا قصور تو بتلائو، قاتل جو اسکا ہے سولی پہ لٹکائو ‘‘ہیں ۔