آئین نہیں ، شریفوں کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں، طاہر القادری

آئین نہیں ، شریفوں کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں، طاہر القادری

لاہور ، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم آئین نہیں ، بلکہ شریفوں کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اور میرا مقصد سوئی ہوئے شعور کو جگانا،بے آوازوں کو آواز دینا ہے، نہوں نے اپنے کارکنان سے خطاب کے دوران شعر بھی پڑا کہ ”اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو،جاتی امرا کے درو دیوار ہلادو،سلطانی مظلوم کا آتا ہے زمانہ جو نقش ستم تم کو نظر آئے و ہ مٹادو“۔

مال روڈ پر گرینڈ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کاجلسے میں آنے پرشکرگزارہوں۔ن لیگ لمیٹڈ کمپنی ہے،ملک کونئے دورکے مجیب الرحمن سے بچاناہے،شریف برادران فوج ،سپریم کورٹ کیخلاف جبکہ شیخ مجیب الرحمن کونظریاتی قائد اور مودی کواپنایارمانتے ہیں، یہ تحریک جسٹس فارزینب،شہدائ اسلام آباداور ماڈل ٹاو¿ن کی تحریک ہے۔
طاہر القادری نے کہاکہ قوم اٹھے اور پہچانے ملک کوکس سے خطرہ ہے؟ ان درندوں سے ملک کوبچانے کیلئے ،قانون کی بالادستی کیلئے ،عدلیہ کی آزادی اور انصاف کوعام کرنے کیلئے دیکھواور اٹھوپہچانوں کہ دشمن کون ہے؟ جو سیدھی گولیاں چلاتاہے وہ تمہارا دشمن ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ جب آپ کی عزت لٹتی ہے تواس کاقانون حرکت میں نہیں آتاوہی تمہارادشمن ہے۔آج یہاں جمع ہونے کامقصد یہی ہے کہ اس کیخلاف اٹھ کھڑو۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی قدم آئین اور جمہوریت کیخلاف قدم نہیں اٹھاناچاہتے۔سلطنت شریفیہ نے آئین کوپامال کیا۔ہم جمہوریت کونہیں توڑنا چاہتے۔ہم صرف سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے خبردارکیاکہ ہم نے اگرآئین اور قانون کوتوڑناہوتاتوشریف برادران تم جاتی امراسے ایک قدم بھی باہرنہیں رکھ سکتے تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ میں نے دنیابھرمیں برداشت کاسبق عام کیاہے۔مسلم اور نان مسلم میری کتابوں کاحوالہ دیتے ہیں اور ان سے اپنے قانون بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک جسٹس فارزینب، جسٹس فارشہدااسلام آباد، جسٹس فار سانحہ ماڈل ٹاو¿ن، جسٹس فارعوام کی تحریک ہے۔نئے دورکے مجیب الرحمن سے ملک کوبچاناہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے لارجربنچ نے کک آو¿ٹ کردیاہے۔
دوسرے بھائی نے گولیاں چلوا کر14لوگوں کاقتل عام کیا۔پولیس ان کے کنٹرول میں ہے۔جاتی امرا پرپولیس تعینات ہے لیکن لوگوں کودرندوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔پنجاب پولیس ن لیگ کاعسکری ونگ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا میں سیاسی جماعت نہیں دیکھی جوکسی شخص کے نام پرہو۔اگرشریف برادران اقتدارمیں رہے توجمہوریت ،آئین کی بالادستی نہیں ہوگی،یہ رہے توغریبوں کے چولہوں میں آگ نہیں جلے گی۔