زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ، خاکے سے مشابہہ شخص گرفتار

زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ، خاکے سے مشابہہ شخص گرفتار

لاہور:زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ، پولیس نے قتل کیس ملوث مشتبہ شخص کے خاکے سے مشابہت رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زینب کے قتل میں ملوث شخص کے خاکے سے مشابہت رکھنے والے شخص کو شمالی چھاؤنی سے گرفتار کیا ہے۔

زیر حراست مشکوک شخص جاری کردہ خاکے سے مشابہت رکھتا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے جس کے بعد زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ مشکوک شخص کو تفتیش کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا اور لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ قصور میں 4 جنوری کو 6 سالہ ننھی زینب کو اغوا کیا گیا اور اس کی لاش 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے بعد پورے ملک کے عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

سوشل میڈیا (ٹوئیٹر ، فیس بک ) پر لوگوں کی بڑٰی تعداد نے دکھ اور غم کا اظہار کیا ، شہریوں کی اکثریت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشانات بھی اٹھائے۔

عدلیہ بھی اس افسوسناک واقعے پر خاموش نہ بیٹھی ، لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کی جس پر سپریم کورٹ بھی حرکت میں آئی اور ہائیکورٹ کو کیس کی سماعت روکنے کا حکم دیتے ہوئے خود اس کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا۔

براہ راست نشریات کیلئے کلک کریں :

https://www.neonetwork.pk/live-tv