زمبابوے نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے ہرادیا

زمبابوے نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے ہرادیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے شکست دے دی ،291رنز کے ہدف میں سری لنکا کی ٹیم 278پر ہمت ہا ر گئی۔
شیر بنگال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو غلط ثابت ہوا،زمبابوے نے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 290رنز کا ہندسہ سجادیا،ان کی اننگ میں سکندر رضاکے ناقابل شکست81رنز ،مساکداز کے 73اور ٹیلرر کے 38رنز نمایاں تھے۔سری لنکا کی جانب سے گرارتنے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جہنوں نے تین وکٹیں حاصل کی ۔
291 رنزکے ہدف کے تعاقب میںسری لنکا کی جانب سے پریرا اور ترنگا میدان میں آئے اور 46کے مجموعے پراپل ترنگا 11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،47پر ہی مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد پریرا اورمتھیوز نے ٹیم کے مجموعے میں85رنز کا اضافہ کیا،پریرا نے 80رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
224رنز کے مجموعے پر سری لنکاکی آٹھ وکٹیں گر چکی تھی جب اس کے بعدنویں وکٹ کی شراکت میں تھیسارا پریرااورداجایا نے 37رنز کااضافہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 48.1اوورز میں 278کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔
زمبابوے کی جانب سے چترا نے چار وکٹیں حاصل کی ۔