ساحر لودھی کو گرفتار اور ان کے شو کو بند کر دیا جائے: سوشل میڈیا پر مہم

ساحر لودھی کو گرفتار اور ان کے شو کو بند کر دیا جائے: سوشل میڈیا پر مہم

لاہور:معروف اداکار اور میزبان ساحر لودھی کو اپنے شو کے ذریعے بے راہ روی پھیلانے کے الزام پر سوشل میڈیا پر عوام نے ان کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔


تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے واقعے اور ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز کے بعد ہر کوئی ایسے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا نظر آتا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

زینب واقعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں ایک معروف ٹی وی مارننگ شو ’آپ کا ساحر ‘ نے پاکستانیوں کو شدید غصے میں مبتلا کردیا ہے ۔یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شو میں کم سن لڑکی کی رقص کرنے کی فوٹیج سامنے آئی۔