شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان

شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔


مال روڈ پر اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہیہ بے شرم تقریروں سے نہیں جائینگے عمران خان لاٹھی ، نیزہ اٹھاؤ جاتی امرا کی طرف مارچ کرو۔ خطاب کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ ایسی قومی اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہوں۔ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔