طاہر القادری نے آئندہ اے پی سی میں اگلا لائحہ عمل پیش کرنے کا اعلان کر دیا

طاہر القادری نے آئندہ اے پی سی میں اگلا لائحہ عمل پیش کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئندہ دو روز میں آل پارٹی کانفرنس بلانے اور تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔
گرینڈ اپوزیشن احتجاج سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ میں کوئی فیصلہ اکیلا نہیں کروں گا، آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے شیخ رشید کو آج کے جلسے کا مین آف دی میچ قرار دیا۔طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت کا جاناطے ہے دنیا کی کوئی بھی حکومت ان کو نہیں بچا سکے گی۔
انہوں نے اپنے جوش خطاب میں کہا کہ اگر پارٹی کارکنان سے ابھی کہ دوں تو وہ جاتی عمرا کی طرف مارچ کریں تو وہ آپ لوگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں،لیکن ہم نے صبر و تحمل سے کام لینا ہے ہم نے اپنے تمام مطالبات آئینی طریقے سے حاصل کرنے ہیں۔طاہر القادری کہتے ہیں کہ میرا ارادہ تھا کہ جاتی عمرا چلاجاﺅںیاصوبائی اسمبلی کی طرف مارچ کروں لیکن اب جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اجتماعی ہوگا،یہ تحریک صرف ہماری نہیں ،حصول انصاف کی جنگ ہے جو پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ۔