لاہور: گرینڈ اپوزیشن احتجامی جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز دوبارہ میدان میں آگئیں اور جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے ،اللہ کی شان ۔
6db563b1633289f9d22ebeb29a0ec233
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ ان کا کہناتھا کہ جو محبت اور عزت عوام نے نوازشریف کو دی ہے ان لوگوں کی قسمت میں وہ نہیں ہے ،اہل لاہور کی دانشمندی کو سلام۔
واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں شیخ رشید نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی مستعفی ہوں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا مشورہ اچھا ہے اور پارٹی سے بات کرونگا ہو سکتاہے کہ جلد ہی شیخ رشید کو جوائن کر لیں۔
?