مسافر پاسپورٹ کے بجائے موٹر سائیکل لائسنس ائیر پورٹ لے گیا

مسافر پاسپورٹ کے بجائے موٹر سائیکل لائسنس ائیر پورٹ لے گیا

ہنگو: مسافری کا غم یا دبئی جانے کی جلدی, ہنگو کا ایک مسافر   پاسپورٹ کے بجائے موٹر سائیکل لائسنس ائیر پورٹ لے گیا۔ نوجوان اور پشاور ائیر پورٹ حکام کے درمیان دلچسپ مکالمہ, سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مزدوری کے سلسلے میں دبئی جا رہا تھا کہ پشاور ائیر پورٹ میں حکام کی جانب سے پاسپورٹ چیک کرنے کو کہا گیاتو نوجوان نے جیسے ہی کاپی چیک کرنے کے لئے ائیر پورٹ حکام کے حوالے کی تو اسی دوران معلوم ہوا کہ نوجوان مسافر دبئی جاتے وقت جلدی میں پاسپورٹ کے بجائے موٹر سائیکل کے کاغذات ساتھ لے آیا تھا۔جس پر ائیر پورٹ حکام اور نوجوان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

مصنف کے بارے میں