بیس ممالک نے شمالی کوریا کیخلاف تازہ پابندیوں پر اتفاق کر لیا

بیس ممالک نے شمالی کوریا کیخلاف تازہ پابندیوں پر اتفاق کر لیا


وینکوور:تقریبا بیس ملکوں نے شمالی کوریا کے خلاف تازہ اور مزید سخت پابندیوں پر اتفاق کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری دو روزہ اجلاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر پیویگ یانگ اپنا متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا، تو اس کے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود ہے۔


یہ دو روزہ اجلاس امریکا اور کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہوا اور اس میں وہ ممالک شریک تھے، جنہوں نے سن 1950 سے سن 1953 کے درمیان لڑی جانے والی جنگ میں جنوبی کوریا کی حمایت کی تھی۔ اس پیش رفت پر فی الحال شمالی کوریا کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔