قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں شرکت کو کم کرنا ہوگا:انضمام الحق

قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں شرکت کو کم کرنا ہوگا:انضمام الحق

لاہور:پاکستانی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے قومی کرکٹرز کو غیر ممالک کی لیگز میں شرکت کو کم کرنے کی تلقین کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے قومی کرکٹرز کی غیرممالک میں ہونے والی لیگز کو ترجیح دینے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کو ادھر ادھر کی کرکٹ سے گریز کرنا چاہئے ، پاکستانی کرکٹروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ان کی کرکٹ کو کنٹرول کرنا ہوگا کیونکہ یہ کرکٹر پاکستان سے زیادہ دوسری جگہوں پر کافی کرکٹ کھیلے ہیں جس سے خصوصاً بولروں کی توانائی میں فرق آیا ہے۔

انھوں نے فاسٹ بائولرز عثمان شنواری اور جنید خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فٹ ہوتے تو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے تھے۔

واضح رہے کہ انضمام الحق کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہے اور چار میچوں میں مسلسل شکست کے بعد وہ آخری ون ڈے جمعے کو ویلنگٹن میں کھیلنے والی ہے۔

براہ راست نشریات کیلئے لنک پر کلک کریں:

http://neonetwork.pk/live-tv