خاتون اینکر کا ”بھائی “ کہنا سلمان خان کو برا لگ گیا

خاتون اینکر کا ”بھائی “ کہنا سلمان خان کو برا لگ گیا

ممبئی : بالی و وڈ دبنگ سلمان خان انٹرویو کے دوران خاتون اینکر کی جانب سے بھائی پکارنے پر غصے میں آگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد کترینہ کیف کے ہمراہ انٹرویو دے رہے تھے کہ اس دوران خاتون اینکر نے انہیں ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر سلمان غصہ ہوگئے۔سلمان خان نے غصہ چھپانے کے لیے فوراً کترینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بھائی نہیں ہیں۔
سلو میاں کے جواب کے بعد خاتون اینکر نے بھی کہا کہ وہ سب لوگوں کی طرح انہیں ’بھائی جان‘ کہہ کر مخاطب کرنا چاہتی تھیں تاہم یہ معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔۔