پروگرام حرف راز میں بڑی پیشگوئی ، گورنر راج کی تیاریاں

پروگرام حرف راز میں بڑی پیشگوئی ، گورنر راج کی تیاریاں

لاہور:نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں اہم  پیشگوئی کر دی ، ن لیگ نے بلوچستان میں گورنر راج کی تیاری شروع کر دی ، لاہور میں اپوزیشن اتحاد کا پاور شو کو فلاپ قرار دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی ، ایک دو روز میں ثنا اللہ زہری کو بلوچستان میں گورنر تعینات کر دیا جائے گا۔

پروگرام کے میزبان اوریا مقبول جان نے بتایا کہ ن لیگ نے بلوچستان میں گورنر راج کی تیاری شروع کر دی ہے ، اسمبلی ٹوٹنے کے خدشے پر صوبے میں گورنر راج لگا دیا جائے گا۔

کے پی کے اور کراچی میں بھی گورنر ن لیگ کے ہی ہیں ، اس لیے اگر ان صوبوں میں بھی ایسی صورتحال سامنے آئی تو حکومت کے پاس گورنر راج کا آپشن موجود ہوگا۔

اوریا مقبول جان نے لاہور میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد کے پاور شو کو بھی فلاپ قرار دیا ان کے مطابق پاور شو میں کوئی جان نہیں تھی ، لوگوں نے اس جلسے کو بری طرح مسترد کر دیا۔

مکمل پروگرام دیکھیئے: