سپریم کورٹ نے سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ جاری کر دیا
سکول مالکان اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کرینگے، سپریم کورٹ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے سکول کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 20 فیصد کمی کے حکم کا اطلاق ملک بھر کے تمام سکولوں پر ہو گا اور 20 فیصد کمی کا اطلاق 5000 سے زائد فیس پر ہو گا۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5000 سے کم فیس 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہے اور سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں فیسوں پر کمی سے سکالر شپس اور سکول کی سہولیات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور والدین سکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جن سکولوں نے تضحیک آمیز خطوط لکھے ان کو نوٹس جاری کرتے ہیں کیونکہ اس ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ نجی سکولوں نے عدالتی حکم کے بارے میں والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے وہ سکول وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سکول مالکان اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کرینگے اور ایف آئی اے سکولوں کے قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کاپی کر کے واپس کرے۔

عدالت نے کہا کہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ پر متعلقہ افراد کی تجاویز آ رہی ہیں۔ لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے تعلیمی اصلاحات پر رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر نمایاں کی ہے۔