ریاض : سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی بہبود کے سربراہ احمد الراجعی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزگار پروگرام کے تحت ایسے نجی اداروں کو جو سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو ملازمت کی تربیت فراہم کریں گے ان کو تین سال یعنی ماہ تک 36کے لیے تنخواہ فنڈ کے طرف سے ادا کی جائیگی ۔
ان کے تحت 70 فیصد سبسڈی روزگار اور 30 فیصد روزگار تربیت پروگرام کیلئے مختص ہوگی۔ سعودی ملازم کی تنخواہ سبسڈی کے طور پر 36 ماہ تک دی جائے گی۔ پہلے سال تنخواہ کا 30 فیصد، دوسرے سال 20 فیصد اور تیسرے سال 10 فیصد دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خواتین یا معذوروں کو روزگار دینے پر اضافی سبسڈی بھی مہیا ہوگی۔
سبسڈی کے تحت کم ازکم محنتانہ 4 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ریال تک دیا جائے گا۔ سبسڈی 4 نکاتی ہوگی۔ یہ تعلیمی و تربیتی اداروں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں اور لڑکیوں ، بیروزگار سعودیوں ، معمولی آبادی والے قریوں اور قصبو ں میں تقرری نیز لڑکیوں اور معذوروں کے روزگار اور چھوٹے نیز نہایت چھوٹے اداروں میں روزگار پروگرام کی تقویت کیلئے فراہم کی جائے گی۔