کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چودھری کے کہنے پر تو پی ٹی آئی ارکان بھی نہیں چلیں گے اور وزیراعظم نے علیمہ خان کے نام پر بے نامی جائیداددیں بنائیں۔ کیا چندے اور ذکوۃ کے پیسے کھانا جرم نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت وسائل پیدا کرنے میں ناکام ہے اور حکومت نے گزشتہ سال 20 ارب روپے کم دیئے۔ رواں سال وفاق نے سندھ کے 90 ارب نہیں دیئے۔
انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا فواد چودھری کو سندھ میں کوئی نہیں جانتا اور ان کی شاید پارٹی کارکن بھی بات نہ سنے۔ فواد چودھری کے دورے کا مقصد علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا تھا اور وفاقی حکومت کی مالی حالت سب کے سامنے ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا گورنر سندھ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں گی تو ہم 2 قدم آگے چلیں گے۔ وزیراعظم صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ لوگ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں اور یہ اپنے جسم پر کلہاڑے مار رے ہیں۔