فرانس کی لائیون یونیورسٹی میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی لائیون یونیورسٹی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ دھماکے کے بعد یونیورسٹی کے طلبا میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام طلبا اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی سے باہر بھاگنا شروع ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت سے تاحال یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آواز سنائی دے رہی ہے جبکہ عمارت سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اُٹھتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔