حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق
ہماری لڑائی سے ہم سب کا تماشا بن رہا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کیا تھا اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی۔


شہباز شریف کے شکوے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کرے گا۔

حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ایوان میں کہا کہ اپنی طرف سے گارنٹی دیتا ہوں کوئی غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرے گا اور ہماری لڑائی سے ہم سب کا تماشا بن رہا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کئی مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہ اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر نہ صرف جملے کسے بلکہ تضحیک آمیز گفتگو بھی کی۔