لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک بیان میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے۔ کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں اور اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے جبکہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا اور حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسملبی کے باہر کسانوں نے آلو کی قیمت نہ بڑھانے پر احتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کر دیا تھا۔