نیونیوز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی

نیونیوز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی
image by facebook

لاہور : نیونیوز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے دونوں بازووں میں تکلیف پائی گئی ہے ۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کی دو مرتبہ اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جس میں ایک سرجری دو ہزار گیارہ اور دوسری دو ہزار سولہ میں ہوئی  ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہے ۔

نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم کے دو میڈیکل ٹیسٹ بھی تجویز کر دیئے ہیں جس کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔