روس نے پاکستان میں توانائی منصوبوں میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

روس نے پاکستان میں توانائی منصوبوں میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

ماسکو : روس نے پاکستان میں بجلی اور پانی کے منصبوں میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ، روس مہمند ڈیم میں بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس نے پاکستان میں توانائی اور پانی کے منصوبوں میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں مہمند ڈیم میں بھی تعمیراتی کام شامل ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

روس نے سات ہزار ایک سو میگا واٹ کے بولجی ، دو ہزار دو سو میگا واٹ کے ٹینگوس ، آٹھ سو میگا واٹ کے مہمند ڈیم ، باون میگا واٹ کے نوسیری اور اٹھائیس سو میگاواٹ کے یولبوکے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا ۔