ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ، اسٹیٹ بینک
کیپشن: Photo: State Bank Of Pakistan

کراچی:پی ٹی آئی حکومت نے جس دن دے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے اس دن سے یہ راگ الاپ  رہے کہ گزشتہ حکومت قومی خزانے خالی کر کے گئی۔ ملکی زرمبادلہ مین اضافے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے ہمراہ دوست ممالک کے دورہ بھی کیے ۔سعودی عرب ، یو اے ای اور چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور دل کھول کر پاکستان کی مدد کی لیکن ملکی خزانہ کے ذخائر ہیں کہ اس میں دن بدن کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر10 کروڑڈالر کم ہوگئے۔ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 48 کروڑ ڈالر ہوگئے۔جبکہ  اسٹیٹ  بینک کےذخائر14 کروڑڈالرکم ہوکر6 ارب 90 کروڑڈالرہوگئے۔شیڈول بینکوں کےذخائر3.97کروڑڈالراضافےسے6 ارب 58 کروڑڈالرہوگئے

لیکن اس کیساتھ ساتھ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.4فیصدکم ہوا۔ جولائی تادسمبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 98 کروڑڈالررہا۔

دسمبر2018 کا جاری خسارہ1 ارب 66 کروڑ ڈالررہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں برآمدات 90 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا۔6مہینوں میں تجارتی خسارہ 5.4 فیصد زائد رہا،خدمات کا خسارہ 29 فیصد کم رہا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے10 فیصد زائد ترسیلات بھیجیں۔