وفاقی کابینہ نے مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی
کیپشن: فوٹو/ پی آئی ڈی

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل نے نکالنے کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی ہے ۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا بلاول اورمرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سنگین جرائم کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ پھیلا ہواہے اس لیے پانامہ کے برعکس جے آئی ٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی نیب کی معاونت کے ساتھ اپنا کام بھی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عملدر آمد کیلئے نیا بنچ نئے چیف جسٹس بنائیں گے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عملدر آمد کیلئے نیا بنچ نئے چیف جسٹس بنائیں گے ۔انہوں نے کہا یہ تاثر دینا کہ ایون فیلڈ میں کچھ نہیں تھا غلط ہے۔

افتخاردرانی  نے کہا کہ کابینہ کی ای سی ایل پر ریویو کمیٹی اب وزرا کمیٹی بنادی گئی ہے۔یہ کمیٹی ای سی ایل کے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول،مرادعلی شاہ کےنام نکالنےکےفیصلےپرنظرثانی اپیل کافیصلہ نہیں کیا۔